ہوائی جہاز کے خفیہ حصے جو آپ نے کبھی نہیں دیکھے

ہوائی جہاز کے خفیہ حصے جو آپ نے کبھی نہیں دیکھے
ہوائی جہاز کے خفیہ حصے جو آپ نے کبھی نہیں دیکھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)جہاز کے عملے کے آرام کی جگہ عموماً مسافروں کی نظر سے اوجھل ہوتی ہے،جہازوں میں ریونیو اکٹھا کرنے کی غرض سے مسافروں کی سیٹوں کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے جبکہ جہاز کے عملے کے آرام کرنے کے لئے تنگ جگہوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جہاں گنجائش کم ہوتی ہے۔ عملے کے آرام کرنے کی جگہ عموماً تنگ اور مختلف انداز کی ہوتی ہے بعض پرتعیش ایئرلائنز اپنے عملے کو دوران آرام پاجامے پہننے کی اجازت بھی دیتی ہے اور ان میں عملے کی تفریح کا سازوسامان بھی ہوتا ہے۔یہ علاقہ جہاں جہاز کا عملہ آرام کرتا ہے عموماً نظر نہیں آتا، کیونکہ یہ خفیہ ہوتا ہے اور یہ کمپارٹمنٹس جہاز کے اوپر والے حصوں میں واقع ہوتے ہیں اور عام مسافروں کے لئے یہ علاقہ ممنوعہ تصور ہوتا ہے۔
کیتھے پیسفک 777-300ERکے اندر عملے کا ریسٹ ڈیپارٹمنٹ ملاحظہ فرمایئے جو جہاز کے پچھلے حصے سے ایک زینہ کے ذریعے اوپر جاتا ہے یہ علاقہ سرنگ کی طرح کا ہے کہ عملے کو گزرنے کے لئے بطخ بننا پڑتا ہے لیکن یہاں آٹھ افراد پر مشتمل عملے کی گنجائش موجود ہے جہاں چھ فٹ لمبے اور دو ڈھائی فٹ چوڑے بستر ہیں جن کے درمیان دبیز پردے پڑے ہوئے ہیں تاکہ ایک شخص کا شور دوسرے تک نہ آئے۔اس خفیہ جگہ کے دروازے پر ایک ہدایت لکھی ہوتی ہے کہ اس میں آٹھ افراد سے زیادہ لوگ آرام نہ کریں ہر بستر پر ایک شخص کو آرام کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن ٹیک آف اورلینڈنگ کے دوران آرام کرنا منع ہوتا ہے۔عملے کو یہ بھی ہدایت ہوتی ہے کہ جب وہ اس جگہ کو استعمال کر چکیں تو فوراً اس کا دروازہ بند کردیں۔
اس کے علاوہ بوئنگ 787میں بالائی منزل پر ایک بڑی لافٹ سپیس موجود ہے جہاں تقریباً پانچ فلائٹ اٹینڈنٹس آرام کر سکتے ہیں۔ایئر بس A350میں عملے کا ریسٹ ایریا پسینجر کیبن اور کاک پٹ کے نیچے واقع ہے لیکن کارگو سپیس کو بڑھانے کی غرض سے انہیں اوپر بھی شفٹ کر دیا جاتا ہے جب سارے جہاز کا نقشہ ہی بدل جاتا ہے۔

  •  

مزید :

ڈیلی بائیٹس -