خوبصورت نوجوان لڑکی نے اپنا کنوارہ پن فروخت کے لئے پیش کردیا ,کتنی بولی لگی؟ قیمت جان کر کوئی بھی اپنے ہوش کھو بیٹھا

خوبصورت نوجوان لڑکی نے اپنا کنوارہ پن فروخت کے لئے پیش کردیا ,کتنی بولی لگی؟ ...
خوبصورت نوجوان لڑکی نے اپنا کنوارہ پن فروخت کے لئے پیش کردیا ,کتنی بولی لگی؟ قیمت جان کر کوئی بھی اپنے ہوش کھو بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بخارسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک رومانیہ کی ایک لڑکی نے اپنا کنوار پن فروخت کرنے کا شرمناک اعلان کیا اور انٹرنیٹ پر اس کی بولی لگوائی۔ بولی جیتنے والے شخص نے اس بے حیائی کے بدلے کتنی رقم کی پیشکش کی ہے، یہ جان کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 18سالہ الیگزینڈرا کیفرین نامی یہ لڑکی رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کی رہنے والی ہے۔ اس نے اپنا کنوارپن فروخت کرنے کے لیے دنیا کی بڑی اسکارٹ سروس ’سنڈریلا اسکارٹس‘ کی خدمات حاصل کیں اور ان کی ویب سائٹ پر اپنی بولی لگوائی۔
گزشتہ روز الیگزینڈرا برطانیہ کے آئی ٹی وی کے ایک شو میں شریک ہوئی جہاں اس نے بتایا کہ ہانگ کانگ کے ایک امیر کاروباری شخص نے سب سے زیادہ بولی دی ہے۔ اس شخص نے اس کے کنوار پن کی قیمت 20لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً26کروڑ روپے) لگائی ہے۔ اب الیگزینڈرا اس شخص کے ساتھ فون پر رابطے میں ہے اور ہوٹل کی بکنگ بھی ہو چکی ہے۔ الیگزینڈرا کا کہنا تھا کہ اس شخص کے ساتھ پہلی ملاقات میں سنڈریلا اسکارٹس کے لوگ میرے ساتھ موجود ہوں گے۔

’مجھے 500 روپے بھیجو پھر دیکھو کیا کرتی ہوں‘ نوجوان لڑکی انٹرنیٹ پر مَردوں کو پیغام دینے لگی، رقم ملنے کے بعد کیا کرتی ہے؟ جان کر مَرد شرم سے پانی پانی ہوگئے
الیگزینڈرا نے شو کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں اپنا کنوار پن مستقبل کے کسی دوست کو دینے کی بجائے فروخت کرنا چاہتی تھی کیونکہ غالب امکان یہی ہوتا تھا کہ وہ دوست کسی بھی وجہ سے بعد میں مجھے چھوڑ کر چلا جاتا۔ میرے خیال میں بہت سی لڑکیاں اس حوالے سے یہی سوچ رکھتی ہیں۔ کسی ایسے شخص کو اپنا کنوارپن دینے سے 20لاکھ پاﺅنڈ کما لینا بہتر ہے جو بعد میں آپ کو چھوڑ جائے۔“ دوسری طرف سنڈریلا اسکارٹس کا کہنا ہے کہ الیگزینڈرا کی بولی لگنے کے بعد انہیں دنیا بھر سے لڑکیوں کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جو اپنا کنوار پن فروخت کرنا چاہتی ہیں۔ اب تک امریکہ، یورپ، ایشیائ، عرب، آسٹریلیاسمیت ہر خطے سے 300سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -