’خواتین کیلئے ویاگرا‘کہلائی جانے والی متنازع دوائی کی فروخت کی اجازت دے دی گئی

’خواتین کیلئے ویاگرا‘کہلائی جانے والی متنازع دوائی کی فروخت کی اجازت دے دی ...
’خواتین کیلئے ویاگرا‘کہلائی جانے والی متنازع دوائی کی فروخت کی اجازت دے دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) مردوں کے جنسی مسائل کے حل کے لئے 1998ءمیں ویاگرا نامی دوا متعارف کروائی گئی تویہ مطالبہ بھی سامنے آگیا کہ خواتین کے مسائل کے لئے بھی اسی طرح کی دوا کی ضرورت ہے، تقریباً 15 سال تک یہ معاملہ متنازع رہا، لیکن اب پہلی دفعہ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کے ماہرین کے پینل نے ’زنانہ ویاگرا‘ کی منظوری دے دی ہے۔

مزیدپڑھیں:کس عمر میں مردانہ طاقت میں کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے؟سائنسدانو ں نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا
اس منظوری کی راہ میں متعدد تحفظات حائل تھے جن میں دوا کے استعمال سے تھکاوٹ، بلڈ پریشر میں کمی اور حتیٰ کہ بیہوشی جیسے مسائل کے خدشات بھی ظاہر کئے جاچکے ہیں۔ زنانہ ویاگرا کی منظوری کے لئے 24 افراد پر مشتمل مشیران کمیٹی نے فیصلہ کیا جن میں سے 18 نے سپراﺅٹ فارماسوٹیکل کمپنی کی گولی Flibanserin کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ 6 نے اس کی مخالفت کی۔ نئی دوا کی منظوری اس شرط پر دی گئی ہے کہ کمپنی اس کے سائیڈ ایفیکٹس سے نمٹنے کے لئے بھی منصوبہ متعارف کروائے گی۔
ایف ڈی اے اس سے پہلے زنانہ ویاگرا کی منظوری دینے سے گریزاں رہی ہے اور گزشتہ چار سال کے دوران اس کی منظوری کے مطالبات کو دو دفعہ رد کیا جاچکا ہے۔ ایف ڈی اے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دوا کا اثر بہت طاقتور نہیں ہے، لیکن خواتین کے جنسی مسائل کے حل کے لئے ایف ڈی اے کی منظور شدہ دوا کی ضرورت ہے۔ دوا تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ تجربات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اسے استعمال کرنے والی خواتین کی جنسی طلب اور اطمینان میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کی عمومی مسرت میں بھی بہتری آتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -