سارا دن ٹی وی اور کمپیوٹر کی طرف دیکھنے کے باوجود اپنی آنکھیں تندرست کیسے رکھ سکتے ہیں؟ انتہائی مفید قدرتی طریقہ جانئے

سارا دن ٹی وی اور کمپیوٹر کی طرف دیکھنے کے باوجود اپنی آنکھیں تندرست کیسے رکھ ...
سارا دن ٹی وی اور کمپیوٹر کی طرف دیکھنے کے باوجود اپنی آنکھیں تندرست کیسے رکھ سکتے ہیں؟ انتہائی مفید قدرتی طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنا وقت ڈیجیٹل ڈیوائسز پر صرف کرتے ہیں۔ کبھی موبائل کے ذریعے واٹس ایپ پیغامات اور کبھی کام کرنے کے لئے لیپ ٹاپ۔ایسے میں ان برقی آلات میں سے نکلنے والی شعاعوں کی وجہ سے انسان کی آنکھیں تھکان کاشکار ہوتی ہیں ۔ہم ایک ایسی دنیا میں رہنے لگے ہیں جہاں ڈیجیٹل ڈیوائس کے بغیر زندگی گزارناناممکن ہوچکا ہے۔آئیے آپ کو چند ایسے طریقے بتاتے ہیں جس پرعمل کرکے آپ اپنی آنکھوں کو سکون دے سکیں گے۔
آنکھوں کی ورزش
اگر آپاپنی کسی حصے کو زیادہ دیر کے لئے نہ ہلائیں تو وہ سُن ہونے لگتا ہے لہذا اپنی جسم کے ہر حصے کو حرکت دینا ضروری ہے۔ اسی طرح اگرآپ اپنی آنکھوں کو حرکت نہیں دیں گے تو وہ خراب ہونے لگیں گی۔ آپ کو چاہیے کہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد اپنی آنکھوں کو گھمائیں اور دائیں بائیں حرکت دیتے رہیں۔ زیادہ سے زیادہ آنکھیں جھپکنے سے بھی آنکھوں کو سکون ملے گا۔
فاصلہ رکھیں
جب ہم موبائل کا استعمال کررہے ہوتے ہیں تو انجانے میں اسے اپنی آنکھوں کے اس قدر قریب لے جاتے ہیں کہ ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوتا۔آپ جب بھی موبائل استعمال کریں تو اسے اپنی آنکھوں سے کم از کم ایک فٹ دور رکھیں۔اگر گردن میں درد رہے تو مقبائل یا ٹیپ کو45کے درجے پرپکڑ کر استعمال کریں۔

وہ مشروب جس کو پینے سے آپ کے جسم سے تمام زہریلا مواد نکل جائے گا
سورج کی روشنی
ہم موبائل کے استعمال میں اس قدر مگن ہوجاتے ہیں کہ سورج کی روشنی میں بھی نہیں جاتے جس کی وجہ سے ہمارا جسم کمزوریوں کا شکار ہوتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ دن میں کم از کم 15منٹ ضرور سورج کی روشنی میں بیٹھیں۔
چمک میں کمی
آپ کو چاہیے کہ اپنے موبائل یا ڈیوائس کی روشنی میں کمی کریں۔بہت زیادہ روشنی کی صورت میں نہ صرف آپکی آنکھیں تھکاو ٹ کا شکار ہوں گی بلکہ بیٹری کی لائف بھی کم ہوگی۔
ڈیجیٹل ڈیوائس کے استعمال میں کمی
انسان کی صحت کے متبادل کوئی چیز نہیں لہذا جب بھی موبائل یا ٹیپ استعمال کریں تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اس مقصد کے لئے ایک وقت ضروری ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اپنے اوپر ایک ایسی پابندی لگالیں جس میں آپ مخصوص وقت سے زیادہ موبائل استعمال نہیں کریں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -