سنی لیون کے بعد میا خلیفہ بھی بھارتی فلم میں اداکاری کرتی ہوئی جلد نظر آئیں گی:بھارتی اخبار کا دعویٰ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فحش فلموں کی معروف ادکارہ میا خلفیہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے ، اس حوالے سے فلم ڈائریکٹر عمر للو نے میا خلفیہ سے رابطے کی تصدیق کرد ی ہے ۔
بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق فحش فلموں کی ادارکاہ سنی لیون کے بعد میا خلیفہ نے بھی بڑی سکرین پر آنے کی تیاری کر لی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کا انتخاب کیا ہے اور وہ بہت جلد ہی ہندوستان کی کسی کامیڈی فلم کا حصہ بنیں گی۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر عمر للو نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میا خلفیہ کو فلم میں آئٹم سا نگ کی بجائے ایک اچھا کردار دیا جائے گا۔اس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری نے فحش فلموں کی اداکارہ سنی لیون کو فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کو دئیے تھے۔واضح رہے کہ میا خلیفہ تاحال امریکہ میں ہی مقیم ہیں تاہم فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد فلم کی شوٹنگ کرائیں گی۔
دوسری جانب بھارتی ویب سائٹ ’بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام‘ کا کہناہے کہ میا خلیفہ کسی بھارتی فلم میں اداکاری نہیں کرنے جا رہی ہیں اور یہ تمام افواہیں۔یاد رہے کہ سنی لیون نے سب سے پہلے’’ بگ باس‘‘ میں قدم رکھا جہاں سے وہ پرڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی نظر میں آئیں اور اس کے بعد ان کے ستارے چمک اٹھے تاہم میا خلیفہ کی جانب سے بھی ایسی ہی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔