نئی امریکی انتظامیہ کے بیان پر شکر گزار ہیں ، پی ٹی آئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی کے بیانات کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر انسانی حقوق پر کوئی بیان دیتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نئی امریکی انتظامیہ کے بیان پر شکر گزار ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ پی ٹی آئی قیادت مداخلت چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوِصی ایلچی رچرڈ گرینل نےکہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو رہا کیا جائے ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ٹرمپ پر تھے۔ ایک سوال پر رچرڈگرینل نے کہا کہ گزشتہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس وقت کے پاکستانی سربراہ حکومت سے بہترین تعلقات تھے، پاکستان کی جیل میں قید رہنما ٹرمپ کی طرح سیاست میں آؤٹ سائیڈر تھے،کامن سینس کی بات کرتے تھے