پولیس نے ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گرفتار کیا، دوران حراست اس کام سے منع بھی کرتے رہے: ناصر خان جان

پولیس نے ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گرفتار کیا، دوران حراست اس کام سے منع بھی ...
پولیس نے ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گرفتار کیا، دوران حراست اس کام سے منع بھی کرتے رہے: ناصر خان جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے اپنی گرفتاری کے حوالے سے خاموشی توڑدی اور بتایا ہے کہ انہیں صرف ویڈیوز بنانے کی وجہ سے حراست میں لیا گیاجبکہ دوران حراست پولیس کی جانب سے ویڈیوز بنانے سے منع بھی کیا گیا۔
فیس بک پر لائیو ویڈیو سٹریم کرتے ہوئے ناصر خان جان نے روتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مجھے بغیر وجہ کے گرفتار کیا ہے۔پاکستان میں کوئی قانون نہیں ہے ، پولیس نے مجھے صرف اس وجہ سے گرفتار کیا کیوںکہ میں ویڈیوز بناتا ہوں ۔ پولیس نے گرفتاری کے بعد مجھے کہا کہ آپ ویڈیوز بنانا بند کریں۔

گانا چرا کر گانے کا الزام، خیبر پختونخوا پولیس نے ناصر خان جان کو گرفتار کرلیا
ناصر خان جان نے کہا کہ میں ویڈیوز بنانا کیوں بند کروں؟ ہم نے کوئی غلط ویڈیوز نہیں بنائیں۔ یہاں لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ دوسروں کا مذاق اڑانا ہے اور اوپر سے پولیس بھی بلا وجہ ایف آئی آرز درج کرتی ہے جو بہت ہی شرم کی بات ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا پولیس نے ناصر خان جان کو حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد ان کی ایک فیس بک پیج کے ایڈمن نے ضمانت دی تھی۔

ناصر خان جان نے اپنی گرفتاری کے حوالے سے مزید کیا کہا؟ جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزید :

تفریح -