بچوں سے حقیقی محبت کرنے والے والدین ان کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتے: کترینہ کیف

بچوں سے حقیقی محبت کرنے والے والدین ان کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتے: کترینہ ...
بچوں سے حقیقی محبت کرنے والے والدین ان کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتے: کترینہ کیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ اپنے بچوں سے پیار کرنے والے والدین انہیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے دیتے ہیں اور مداخلت نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف اور ادیتیا رائے کپور کی فلم ”فتور“ آج سینماءگھروں کی زینت بن چکی ہے اور اس فلم کی کہانی ایک پریمی جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں کترینہ کیف فردوس اور ادیتیا رائے کپور نور کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں لیکن فردوس کی ماں اس رشتے کو قبول نہیں کرتی۔
اصل زندگی میں اس طرح کے کردار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ” وہ والدین جو واقعی اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں وہ انہیں اپنی زندگی بھی مرضی سے گزارنے کی اجازت دیتے ہیں اور وہ انہیں نصیحت تو ضرور کرتے ہیں لیکن کبھی مداخلت نہیں کرتے“۔
بھارتی معاشرے میں حقیقی پیار کی کہانیوں سے متعلق کترینہ نے کہا کہ ”میرے خیال سے لوگ اپنے انتخاب کیلئے مزید آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم اخبارات میں جو پڑھتے ہیں اس کے مطابق تو معاشری دباﺅ اور طبقاتی دباﺅ دونوں ہی بہت زیادہ ہیں“۔ میرے خیال سے ہر کوئی سب سے زیادہ اپنی فیملی سے ہی پیار کرتا ہے لیکن پیار سراسر ایک ذاتی انتخاب ہوتا ہے ناکہ کسی اور کا فیصلہ البتہ یہ الگ بات ہے کہ جب ایک ارینج میرج ہوتی ہے تو اس میں سب ہی اس ارینجمنٹ پر راضی بھی ہوتے ہیں“۔

مزید :

تفریح -