گھر کے باہر کھیلتے 2 بچے موت کے منہ میں چلے گئے

گھر کے باہر کھیلتے 2 بچے موت کے منہ میں چلے گئے
گھر کے باہر کھیلتے 2 بچے موت کے منہ میں چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں گھر کے باہر کھیلتے 2 بچوں کی لاشیں بند گاڑی سے برآمد ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں کئی گھنٹوں سے لاپتہ 2بچے گاڑی کے اندر مردہ پائے گئے، پولیس کو شبہ ہے کہ بچوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

بچوں کی شناخت 5 سالہ مسکان محمد شیخ اور 7 سالہ ساجد محمد شیخ کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے وہ گاڑی کے اندر گئے اور ایسا لگتا ہے کہ گاڑی کا دروازہ کھول نہیں سکے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں کے گھر واپس نہ آنے پر والدین نے تلاش شروع کی تھی اور بعدازاں تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی۔چند گھنٹے بعد ایک شخص نے بچوں کو گاڑی کے اندر بیہوش پایا، بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے کیونکہ وہ کار کے اندر بند تھے۔