آنجہانی لیڈی ڈیانا کا چھوٹا بیٹا پرنس ہیری امریکی اداکارہ کو دل دے بیٹھا

آنجہانی لیڈی ڈیانا کا چھوٹا بیٹا پرنس ہیری امریکی اداکارہ کو دل دے بیٹھا
آنجہانی لیڈی ڈیانا کا چھوٹا بیٹا پرنس ہیری امریکی اداکارہ کو دل دے بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی) آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈیا ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری امریکی اداکارہ میگن مارکل سے منگنی کا اعلان کرنے والے ہیں اور بہت جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

برطانوی شہزادے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کے بعد پورے برطانیہ سمیت دنیا بھر کی نظریں اس بات پر لگی تھیں کہ آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری کب شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں اور اب لوگوں کا انتظار ختم ہوا پرنس ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل نے منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور بہت جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

مرتے دم تک اپنے چاہنے والوں کے لئے اداکاری کروں گا: امیتابھ بچن

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگن مارکل ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور کافی عرصے سے دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا، منگنی کا اعلان کرنے کے بعد دونوں 23 ستمبرکو باضابطہ طور پر پہلی بار عوام کے سامنے آئیں گے ، رپورٹس کے مطابق 23 ستمبر کے بعد میگن لندن میں اپنا قیام بڑھادیں گی اور زیادہ تر وقت بکنگھم پیلس میں اپنے سسرالیوں کے ساتھ گزاریں گی۔

واضح رہے کہ پرنس ہیری اوراداکارہ میگن اگست میں منگنی کرنے والے تھے لیکن لیڈی ڈیانا کی برسی کے باعث منگنی کا پروگرام موخرکردیا گیا لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ کے آخر میں منگنی کریں گے۔

مزید :

تفریح -