فلم ‘دنگل ‘ سے شہرت پانیوالی اداکارہ زائرہ وسیم معافی مانگنے پر مجبور ہوگئیں

فلم ‘دنگل ‘ سے شہرت پانیوالی اداکارہ زائرہ وسیم معافی مانگنے پر مجبور ...
فلم ‘دنگل ‘ سے شہرت پانیوالی اداکارہ زائرہ وسیم معافی مانگنے پر مجبور ہوگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے شہرت پانیوالی کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کو مقبوضہ کشمیرکی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات مہنگی پڑگئی اور سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بالآخر 16سالہ کشمیری لڑکی زائرہ وسیم کو معافی مانگنا پڑگئی ۔
تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کی کامیاب ترین فلم ’دنگل‘ میں ریسلر گیتا پھوگٹ کی نوجوانی کا کردار ادا کرنے والی زائرا وسیم کو مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات مہنگی پڑگئی اور اب انہوں نے ملاقات کرنے پر معافی مانگ لی ۔ جموں کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ہونےوالی حالیہ ملاقات پر بھی اداکارہ نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا وہ گزشتہ چھ ماہ سے ہونے والے واقعات کے پیش نظر لوگوں کے جذبات کو سمجھتی ہیں، میں ان تمام لوگوں سے معذرت چاہتی ہوں جن کے جذبات کو غیرارادی طورپر میں نے ٹھیس پہنچائی۔
زائرہ نے اپنے ٹوئیٹرپیغام میں لکھا ہے کہ میرے اس پیغام کو معافی نامہ سمجھا جائے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میرے اس فعل سے بہت سے لوگوں کو مایوسی اور دکھ ہوا ہے، میں اپنے کریئر کے آغاز میں ہی کسی تنازعہ کا شکار نہیں ہونا چاہتی، اس لئے ان سب لوگوں سے معافی مانگتی ہوں۔لوگوں کو بھی میری پوزیشن کو سمجھنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ ملاقات کن حالات میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات چھ ماہ قبل ہوئی تھی، میں ابھی صرف 16 سال کی ہوں اور اسے میرے بچپنے کی غلطی سمجھتے ہوئے مجھے معاف کردیں۔
اس معافی نامے کے بعد گیتا پھوگٹ بھی خاموش نہ رہیں اور ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زائرہ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ قوم اس کیساتھ ہے ، کسی معافی نامے کی ضرورت نہیں ، اس نے کچھ بھی غلط نہیں کیا اور میڈلز جیت کر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، یہ ملک میں موجود ہرشہری کیلئے باعث فخر ہے ، میرا کردار اداکرنے کے لیے زاہرہ نے سخت محنت کی ۔

مزید :

تفریح -