سلمان خان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

سلمان خان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
 سلمان خان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ کے دبنگ خان کی ہنگاموں سے بھرپور نئی فلم ”کِک“ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرہی ہے، فلم ریلیز کے پہلے 4 دن میں ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے سلطان دبنگ خان کا جادو پھر سر چڑھ کر بولا اور ان کی نئی فلم ”کک“نے صرف چار دن میں 100 کروڑ کمالیے۔ فلم میں سلمان خان نے ایک چور کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی آواز میں گانا بھی گایا۔فلم ”کک “سلمان خان کی لگاتار ساتویں فلم ہے جس نے 100 کروڑ کلب میں جگہ بنائی ہے ۔یہ اعزاز آج تک کوئی اداکار حاصل نہیں کرسکاہے ۔

مزید :

تفریح -