کئی ارکان اسمبلی عین وقت پر پیر سیالوی کا ساتھ چھوڑ گئے

کئی ارکان اسمبلی عین وقت پر پیر سیالوی کا ساتھ چھوڑ گئے
کئی ارکان اسمبلی عین وقت پر پیر سیالوی کا ساتھ چھوڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک)سجادہ نشین آستانئہ عالیہ سیال شریف صاحبزادہ پیرحمید الدین سیالوی کی جیل بھرو تحریک کی ابتدا میں بلند بانگ دعوے کرنے والے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی عین وقت پر ساتھ چھوڑ گئے ، رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو، عبدالرزاق ڈھلوں،رکن قومی اسمبلی حامد حمید چودھری اور شیخ اکرم نے پیر حمیدالدین سیالوی سے کئی بار ملاقات کرکے اپنی حمایت کا یقین دلایا اور راناثناءاللہ کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں اسمبلیوں کی نشست سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کرائی لیکن وہ ختم نبوت کانفرنس میں بھی نہ آئے ، پیر حمید الدین سیالوی کے ترجمان کی طرف سے کانفرنس میں 15 ارکان اسمبلی کی طرف سے نشستیں چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی طرف سے 50 ارکان پارلیمنٹ کے مستعفی ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا،آئی این پی کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے دو ماہ قبل (ن) لیگ کی قیادت کو غلام بی بی بھروانہ کی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں سے آگاہ کر دیا تھا جبکہ ڈا کٹر نثار جٹ نے بھی پی ٹی آئی میں شمو لیت کا فیصلہ کر لیا، اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

فیصل آباد -