فیصل آباد کا ڈبل شاہ، بغیر سود قرضے کا جھانسہ دے کر کروڑوں کا ٹیکہ لگا کر محبوبہ کے ساتھ فرار

فیصل آباد کا ڈبل شاہ، بغیر سود قرضے کا جھانسہ دے کر کروڑوں کا ٹیکہ لگا کر ...
فیصل آباد کا ڈبل شاہ، بغیر سود قرضے کا جھانسہ دے کر کروڑوں کا ٹیکہ لگا کر محبوبہ کے ساتھ فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد کا ڈبل شاہ عاشق مزاج ٹھگ شہریوں کو بغیر سود قرضہ دینے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا کر اپنی محبوبہ، ادارہ کی اسسٹنٹ ڈویژنل منیجر کے ہمراہ فرار ہوگیا ہے۔ فیصل آباد کے دو تھانوں ڈجکوٹ اور صدر پولیس فراڈیوں کو گرفتار نہیں کررہی بلکہ پولیس الٹا بے گناہ لوگوں کو حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنا کر خوف زدہ کررہی ہے ۔

چک نمبر 242 ر ب نئی آبادی دسوبہ کے محمد عتیق نے بتایا کہ چک نمبر 256 ر ب نواح پنڈ کے رہائشی محمد ندیم عرف عاشق ٹھگ نے ڈجکوٹ کے علاوہ سمندری ر وڈ عمر گارڈن ہاﺅس 140 میں خوشحالی فاﺅنڈیشن کے نام سے ضلعی انتظامیہ کی بغیر اجازت کے ادارہ قائم کیا جس میں ملازمت دینے کیلئے لوگوں، جن میں خواتین اور نوجوان خوبصورت لڑکیاں بھی شامل ہیں، ان سے ہزاروں روپے وصول کئے اور مجھ سے بھی نوکری دینے کے عوض 50 ہزار وصول کیا۔ آمنہ مجید، ماریہ خورشید، ثانیہ خالد، فری یعقوب، صدف شہزادی، صغریٰ حسین، اقراءجاوید، مہ جبیں، سحر، ردا، تقویم، حافظ ناصر، آصف، اشرف، حمزہ، غفار محمد زاد اور دیگر کو ادارہ میں ملازت دے دی۔ ادارہ مالک ندیم عرف عاشق ٹھگ نے لاکھوں روپے کا قرض بغیر سود دینے کیلئے لوگوں سے ارجنٹ فارم فیس ایک ہزار روپے سے اڑھائی ہزار روپے تک وصول کرکے لاکھوں روپے بٹور لئے اور فارم جمع کرنے کے بعد سادہ لوح لوگوں سے چیک جاری کرنے کے نام پر الگ 20سے 25 ہزار وصول کئے۔

قرض دینے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ندیم ٹھگ نے شکیل نامی شخص کے ہمراہ سٹیج پر آکر درجنوں بلکہ سینکڑوں لوگوں میں مختلف مالیت کے چار سے پانچ کروڑ روپے کے بوگیس چیک تقسیم کئے۔ لوگوں سے لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے اکٹھےا ور جعلی چیک تقسیم کرنے کے بعد فراڈیا ندیم ٹھگ اپنی ڈویژنل منیجر اقراءجاوید کے ہمراہ فرار ہوگیاہے جس کے فرار ہونے کے بعد پولیس اس کے بے گناہ ملازموں کو پکڑ کر تشدد کرکے تنگ و پریشان کررہی ہے مگر مرکزی ملزم اور ملزمہ فیصل آباد پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس سے قبل ندیم ٹھگ نے تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب بھی امانت فاﺅنڈیشن کے نام سے ادارہ بتایا تھا اور تیسرا ادارہ سمندری روڈ عبداللہ پل کے قریب امانت فاﺅیڈیشن سکینہ ہسپتال بنایا۔ یہاں بھی اس نے شہریوں سے لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے لوٹے۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر فراڈئیے اور اس کی ساتھی کے خلاف مقدمہ درج و گرفتار کرکے رقوم واپس دلا کر داد رسی کی جائے۔

مزید :

فیصل آباد -