تحریک انصاف کارکن قتل کیس کا مرکزی ملزم تاندلیانوالہ سے گرفتار

تحریک انصاف کارکن قتل کیس کا مرکزی ملزم تاندلیانوالہ سے گرفتار
تحریک انصاف کارکن قتل کیس کا مرکزی ملزم تاندلیانوالہ سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے احتجاج میں فائرنگ کر کے کارکن کو قتل کرنے کے الزام میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق الیاس نامی مرکزی ملزم کو فیصل آباد کے نواحی گاﺅں تاندلیانوالہ کے 540 گ ب سراں سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کو اس کے بھائی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کے اس دن پہنے ہوئے کپڑے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔اس کے علاوہ فائرنگ کرنے والا باریش شخص عمران بھی گرفتار ہو چکا ہے۔یاد رہے پنجاب حکومت کی جانب سے اس شخص کو گرفتار کروانے پر 50 لاکھ روپے کا انعام کیا گیا تھا۔