امریکہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے،مشرف

امریکہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر اورآل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے کہا ہے کہ امریکہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔امریکی فیصلہ اسلامی دنیا کے لئے مایوس کن ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔بڑے اسلامی ممالک حالات کا جائزہ لے کر متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں۔ا اپنے ردعمل میں انہوں نے حالیہ امریکی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیا میں امن کے لئے خطرناک ہیں۔ایک بڑے ملک کے صدر کے طور پر انہیں متنازعہ فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔ دنیا کی ایک بڑی آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔اسلامی دنیا کے ساتھ اس طرح کا رویہ سب کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔امریکی فیصلے سے سخت مایوسی ہوئی اور اسلامی دنیا بے چینی کا شکارہے۔امریکہ یسے فیصلے نہ کرے جن سے دنیا کی ایک بڑی آبادی کی دل آزاری ہو۔ اسلامی ممالک کو چا ہئے کہ فہم و فراست سے حالات کا جائزہ لے کر متفقہ طور پر ٹھوس اور قابل عمل لائحہ عمل طے کریں ۔ او آئی سی کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ جن سے امریکہ فیصلہ واپس کرنے پر مجبور ہو جائے۔
مشرف

مزید :

صفحہ اول -