کرسی ملتی ہے تو میاں صاحب سب کچھ بھول جاتے ہیں، خورشید شاہ

کرسی ملتی ہے تو میاں صاحب سب کچھ بھول جاتے ہیں، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62,63کے خاتمے کیلئے میاں صاحب کی منتیں کی تھیں مگر کرسی ملتی ہے تو میاں صاحب یہ سب کچھ بھول جاتے ہیں،اپنی بقاء کیلئے ریلی نکالنا ہرجماعت کا حق ہے مگر نوازشریف نے عوام میں آنے کیلئے بہت دیر کردی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کو کہا تھا کہ آرٹیکل62,63 ضیاء الحق کی ایجاد ہے اسے ختم کردو مگر میاں صاحب کو4سال سے میری بات سمجھ نہیں آئی کیونکہ جب کرسی مل جاتی ہے تو سب کچھ بھول جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بھٹو کا فلسفہ’’طاقت کا سرچشمہ عوام ‘‘ سمجھ آگیا مگر بہت دیر کردی مہرباں آتے آتے۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت4سال ہونی چاہئے لیکن آرٹیکل62,63 میں تبدیلی کا وقت نہیں کیونکہ نوازشریف اب نااہل ہوچکے ہیں اور ہم نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ طاقت کی بجائے پارلیمنٹ پر بھروسہ کریں مگر انہوں نے وہی شاخ کاٹی جس پر وہ بیٹھے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائز دے گی،تمام مسائل کا حل ہمارے پاس موجود ہے،این اے 120میں اگر بیگم کلثوم نواز کو ٹکٹ دیا گیا تو انتخاب جیت جائیں گے۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ اول -