ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیادہے :پاک فوج

ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیادہے :پاک فوج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے الزام کو سختی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے پاک فوج انتہائی پیشہ ور فوج ہے اور اس عمل کو غیر اخلاقی تصور کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایل او سی پر کشیدگی کے پیش نظر بھارتی فوج کی درخواست پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر خصوصی رابطہ ہوا جس میں بھارتی ڈی جی ایم او نے الزام عائد کیا کہ پاک فوج مقبوضہ کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے تاہم پاک فوج نے بھارت کے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان آرمی انتہائی پروفیشنل فوج ہے اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے عمل کو انتہائی غیر اخلاقی تصور کرتی ہے جبکہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب بھی ہمارے اپنے پاکستانی کشمیری ہی بستے ہیں۔ پاک فوج بھارت کی صرف ان چوکیوں کو ہی نشانہ بناتی ہے جہاں سے بیگناہ شہریوں پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -