عیدالفطر پرا خبارات میں 2دن کی تعطیل کا اعلان

عیدالفطر پرا خبارات میں 2دن کی تعطیل کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (خصوصی رپورٹ) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی نے اعلان کیا ہے کہ اے پی این ایس کی رکن مطبوعات عیدالفطر کے موقع پر تعطیل کی وجہ سے دو دن شائع نہیں ہونگی۔ عید پیر 26 جون 2017ء کو ہونے کی صورت میں منگل 27 جون اور بدھ 28 جون کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے جبکہ پیر 26 جون اور منگل 27 جون کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے۔ تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں تو بدھ 28 جون کو اپنے ایڈیشن شائع کرسکتے ہیں۔ عید منگل 27 جون اور جمعرات 29 جون کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے جبکہ منگل 27 جون اور بدھ 28 جون کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے۔ تاہم اگر شام کے اخبارات چاہیں تو جمعرات 29 جون کو اپنے ایڈیشن شائع کرسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -