جواں سالہ لڑکی کو زبردستی شادی سے انکار پر نانا,سگی ماں اور بھائی نے پیٹرول چھڑ ک کر آگ لگا دی

جواں سالہ لڑکی کو زبردستی شادی سے انکار پر نانا,سگی ماں اور بھائی نے پیٹرول ...
جواں سالہ لڑکی کو زبردستی شادی سے انکار پر نانا,سگی ماں اور بھائی نے پیٹرول چھڑ ک کر آگ لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن)برادری میں زبردستی شادی سے انکار کرنے پرگجرات میں نانا، ماموں، ماں اور بھائی نے لڑکی کو تیل چھڑک کر زندہ جلا کر مار ڈالا۔پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق نواحی علاقہ سوک کلاں میں 22سالہ ماریہ نے گھر والوں کے اصرار کے باوجود برادری میں شادی کرنے سے انکار کردیا تھاجس پر لڑکی کے نانا سراج، ماں روبینہ، بھائی ابرار اور ماموں نے پیٹرول چھڑک کر اسے زندہ جلا دیا۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی 80 فیصد جھلس گئی تھی۔ لڑکی نے اپنے نزاعی بیان میں اپنے نانا اور دیگر گھر والوں پر جلانے کا الزام عائد کیا۔پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گوجر خان میں نوجوان نے غیر ت کے نام پر 3دوستوں کو قتل کر دیا

مزید :

گجرات -