ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آسٹرالوجر: علی زنجانی
برج حمل
18جون اتوار۔روحانیت کے شوق میں بتدریج اضافہ ہو سکے گا۔ دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔
برج ثور
18جون اتوار۔وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔شخصیت میں نکھار کے ساتھ سوچ میں بھی پختگی آئے گی ۔
برج جوزا
18جون اتوار۔آمدن میں اضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔دوست تعاون کریں گے۔روحانیت کے شوق میں اضافہ ہوگا۔
برج سرطان
18جون اتوار۔لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے لہٰذا اپنے غصے پر قابو رکھئے۔
برج اسد
18جون اتوار۔مہمانوں کی آمد کی وجہ سے مصروفیات رہیں گی۔اچانک سفر کی وجہ سے طبیعت میں گراوٹ آسکتی ہے ۔دوست اور عزیز و اقارب مختلف کاموں میں مددگار رہیں گے۔
برج سنبلہ
18جون اتوار۔رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔ دوران سفر اجنبی افراد سے محتاط رہیں نقصان کا اندیشہ ہے۔
برج میزان
18جون اتوار۔زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہونگے۔دوست نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
برج عقرب
18جون اتوار۔اولاد کا ساتھ رہے گا۔ جس سے مصروفیت میں کمی ہو سکے گی۔ شریک حیات مدد گار ثابت ہوگا۔ آپ کا سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔رشتہ دار پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔
برج قوس
18جون اتوار۔بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہیں۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔
برج جدی
18جون اتوار۔ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی خواہش پوری ہو سکے گی۔دوست تعاون کریں گے۔
برج دلو
18جون اتوار۔کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا اور آمدنی میں خاطر خواہ فائدہ کا امکان ہے۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے ۔
برج حوت
18جون اتوار۔گھر کی سجاوٹ کر سکیں گے۔ رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ مسائل کا مثبت حل مل سکے گا۔ صحت بہتر ہو سکے گی اور گھریلو ماحول خوشگوار اور پرسکون رہے گا۔

مزید :

ہاروسکوپ -