بھارت میں نسلی تعصب کی نئی مثال قائم، مظلوم بچے کو زندہ جلادیاگیا

بھارت میں نسلی تعصب کی نئی مثال قائم، مظلوم بچے کو زندہ جلادیاگیا
بھارت میں نسلی تعصب کی نئی مثال قائم، مظلوم بچے کو زندہ جلادیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو دہلی ( نیوز ڈیسک ) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ آئے روز غریب جمہور کے خلاف ہونے والے بھیانک جرائم کی صورت میں بے نقاب ہوتا رہتا ہے۔ایک ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ ضلع روہتاس کے گاؤں موہن پور میں پیش آیا جہاں اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت لڑکے کو محض اس وجہ سے زندہ جلا دیا کہ اس کی بکری ان کی فصل میں داخل ہو گئی تھی۔
بکرم گنج پولیس کے SDPO اشوک کمار نے بتایا کہ سائی رام نامی نچلی ذات کے لڑکے کی بکری کم کم سنگھ کے کھیت میں داخل ہو گئی جس پر اس نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔
لڑکا گرتا پڑتا اپنے گھر پہنچا تو یہ لوگ وہاں بھی پہنچ گئے اور اس پر مٹی کا تیل ڈال کر اسے آگ لگا دی۔لڑکے کی عمر 15 سال بتائی گئی ہے ۔اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن 90 فیصد جسم جل جانے کی وجہ سے وہ جانبر نا ہو سکا۔

مزید :

انسانی حقوق -