پانامہ لیکس کے بعد آئس لینڈ کی عوام نے وزیراعظم ہاﺅس کا گھیراﺅ کرلیا
ریکجاوک(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کے بعد آئس لینڈ کے وزیراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے اور لاکھوں کی تعداد میں شہریوں نے وزیراعظم ہاﺅس کا گھیراﺅ کرلیا اور استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم غیر ملکی خبررساں ایجنسی کاکہناہے کہ وزیراعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پانامہ لیکس میں وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کانام سامنے آنے کے بعدوزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کا بھی سامنا کرناپڑسکتاہے جبکہ مظاہرین نے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ شروع کردیا۔ دوسری طرف ایک ٹی وی پروگرام میں سوال جواب ہونے پر وزیراعظم شوادھورا چھوڑ کر چلے گئے اور موقف اپنایاکہ رپورٹس میں کچھ نیا نہیں ۔