لاہور ہائیکورٹ: سرما تعطیلات کے پہلے ہفتے کیلئے 5 ڈویژن اور 15 سنگل بینچز تشکیل

لاہور ہائیکورٹ: سرما تعطیلات کے پہلے ہفتے کیلئے 5 ڈویژن اور 15 سنگل بینچز تشکیل
لاہور ہائیکورٹ: سرما تعطیلات کے پہلے ہفتے کیلئے 5 ڈویژن اور 15 سنگل بینچز تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ کی موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے لئے 5 ڈویژن اور 15 سنگل بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا اور پرنسپل سیٹ پر موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے ججز روسٹر پر عمل آج سے شروع ہو گیا ہے۔
ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے روسٹر جاری کردیا جس کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے میں اپیلوں کی سماعت کے لئے 5 ڈویژن بینچ جبکہ اہم اور فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کے لئے 15 سنگل بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گی۔
روسٹر کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا، اسی طرح جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
ان کے علاوہ جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس محمد وحید خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے میں ضمانت، حکم امتناع، اندراج مقدمہ اور ہراسگی سے متعلق درخواستیں دائر ہو سکیں گی جبکہ تعطیلات کے دوران ججز صبح 9 سے ایک بجے تک کیسز کی سماعت کریں گے۔