میانمار کاروہنگیا مسلمانوں پر ظلم ،ایران نے سب سے شاندار اعلان کر دیا ،سب پر بازی لے گیا

میانمار کاروہنگیا مسلمانوں پر ظلم ،ایران نے سب سے شاندار اعلان کر دیا ،سب پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے ادارے ریڈ کریسنٹ نے اعلان کیاہے کہ ان کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کیلئے امدادی پیکج تیار کر لیا گیاہے۔

پاکستان ٹوڈے  کے مطابق ایرانی ریڈ کریسنٹ ادارے کے سربراہ مرتضیٰ سلیمی نے کہاہے کہ ہنگامی بنیادوں پر کھانا اور زندگی بچانے کے آلات کا ایک پیکج تیار کر لیا گیاہے جو کہ میانمر بھیجا جائے گا ۔ایران کا کہناہے کہ میانمر کی جانب سے اجازت نامے کا اتنظار ہے اور جیسے ہی اجازت ملے گی ہماری جانب سے یہ سامان روانہ کر دیا جائے گا ۔ایران نے میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

واضح رہے کہ اب تک لاکھوں روہنگیا مسلمان میانمار کے ظلم سے تنگ آ کر ہجر ت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں تاہم بنگلہ دیش کی جانب سے بھی کوئی خاطر خواہ انتظامات عمل میں نہیں لائے گئے ۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے تمام خرچ خود اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ترکی کی خاتون اول بھی روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئی ہیں ۔