وہ بھارتی شہری جو جاسوس بن کر پاکستان آیا اور پاک فوج میں شامل ہو گیا ، میجر کے عہدے تک جا پہنچا تو بلآخر آئی ایس آئی نے اسے کس طرح پکڑا ؟ ایسا واقعہ کہ جان کر آپکی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

وہ بھارتی شہری جو جاسوس بن کر پاکستان آیا اور پاک فوج میں شامل ہو گیا ، میجر ...
وہ بھارتی شہری جو جاسوس بن کر پاکستان آیا اور پاک فوج میں شامل ہو گیا ، میجر کے عہدے تک جا پہنچا تو بلآخر آئی ایس آئی نے اسے کس طرح پکڑا ؟ ایسا واقعہ کہ جان کر آپکی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کبھی سربجیت سنگھ تو کبھی کلبھوشن یادیو، بھارت نے پاکستان میں باربار امن تباہ کرنے کی کوشش کی اور اس مقصد کیلئے جاسوس” رویندرا کوشک“ کو بھی پاکستان بھیجا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے رویندرا کوشک نامی تھیٹر کے اداکار کو جاسوسی کیلئے بھرتی کیا ، 2سال ٹریننگ دی اور پھر بدامنی پھیلانے کیلئے 1975ءمیں صرف 23سال کی عمر میں پاکستان بھیج دیا۔ملزم نے کراچی کی یونیورسٹی میں نبی احمد شاکر کے نام سے داخلہ لیا اور گریجوایشن کرنے کے بعد پاک فوج میں کمیشنڈ افیسر کے طور پر شمولیت اختیار کی اور ترقی پا کر میجر کے عہدے پر فائز ہو گیا ۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ چھوڑ کر غائب ہو گئے

1979ءسے 1983ءکے دوران ملزم ”را“ کو حساس معلومات فراہم کرتا رہا تاہم پاک فوج نے اس دوران ایک بھارتی جاسوس کو گرفتار کیا جس نے رویندرا کوشک کے عزائم کو بھی بے نقاب کر دیا اور پھر 1983میں اسے بھی گرفتار کر لیا گیا جو پاکستانی جیل میں 16سال قید رہا اور 2001ءمیں ٹی بی کے مرض کی وجہ سے ملتان کی جیل میں ہلاک ہو گیا ۔ اسے اردو اور پنجابی زبان سکھا کر اور یہاں کے بود وباش کی بہت اعلیٰ تربیت دے کر بھیجا گیا تھا جس کی بنا پریہاں اس نے کئی سال ایک پاکستانی شہری کی حیثیت سے گزارے۔نبی احمد شاکر کی خفیہ شناخت کے ساتھ رویندرا نے یہاں شادی بھی کرلی اور اس کے بچے بھی تھے۔
کہا جاتا ہے کہ وہ یہاں سے کافی خفیہ معلومات بھارت بھیجنے میں کامیاب رہا تھارویندرا کو سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم بعد میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔