سعودی عرب میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع

سعودی عرب میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے استقبال کے لئے بڑے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں۔ رمضان المبارک کی مناسبت سے دکانوں، مارکیٹوں، ریسٹورنٹس کو عربی مخصوص سٹائل میں سجایا گیا ہے۔
مارکیٹوں نے رمضان سیل لگائی ہوئی ہیں، اخبارات اور خیموں میں خصوصی سیل اشتہارات سے عوام کو راغب کیا جارہا ہے جبکہ رمضان افطار کے مخصوص مشروبات کی تیاری جاری ہے۔ فروٹ جس میں خاص کر تربوز شامل ہے منڈیوں اور مارکیٹوں میں عجیب منظر پیش کررہے ہیں۔ مختلف انواع و اقسام کی کھجور پورے مملکت کے باغات سے منڈیوں میں پہنچی ہیں۔ اس کے علاوہ مخیر حضرات نے افطار کروانے کے بھی خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں، غرضیکہ کہتے ہیں کہ رمضان المبارک کی اصل روح کا مزہ سعودی عرب اور خاص طور پر حرمین شریفین میں ہی آتا ہے۔