اسرائیل کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا ایسا فیصلہ کہ خود امریکی عوام بھی غش کھا کر گر جائیں گے، صہیونی یہودی خوشی سے نہال

اسرائیل کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا ایسا فیصلہ کہ خود امریکی عوام بھی غش کھا کر گر ...
اسرائیل کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا ایسا فیصلہ کہ خود امریکی عوام بھی غش کھا کر گر جائیں گے، صہیونی یہودی خوشی سے نہال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی نوع کے انتہائی اقدامات اٹھانے شروع کر رکھے ہیں۔ کبھی غیرملکیوں کو امریکہ سے نکالنے کا عزم، کبھی کچھ مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی، اور اب ٹرمپ انتظامیہ نے دیگر ممالک کی امدادی رقوم میں بھی بھاری کٹوتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل پر اپنے پیشروﺅں کی نسبت کچھ زیادہ ہی مہربان نظر آتے ہیں کیونکہ دنیا میں صرف اسرائیل وہ واحد ملک ہے جس کی امداد میں ٹرمپ انتظامیہ کٹوتی نہیں کرے گی۔

ترکی نے یورپ کو سنگین دھمکی دے دی، ایسا اعلان کہ یورپی یونین تھر تھر کانپنے لگی
ایم ایس این کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی طرف سے جو بجٹ تجاویز دی گئی ہیں ان میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ میں ایک تہائی کمی، موسمیاتی تبدیلیوں کے انسداد کے لیے مختص بجٹ میں کٹوتی، جمہوریت کی تشہیر، ہیلتھ پروگرامز اور دیگر غیرملکی امداد پراجیکٹس کے لیے مختص کی جانے والی رقوم میں بھاری کٹوتیوں کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح امکان ہے کہ کانگریس وائٹ ہاﺅس کی ان تجاویز کو منظور کر لے گی۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ”ان کٹوتیوں سے تمام ممالک متاثر ہوں گے لیکن اسرائیل کو جو 3.1ارب ڈالر کی امداد دی جا رہی ہے اس میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت اسرائیل کو دنیا میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ امریکی امداد ملے گی۔“