داعش کی جانب سے 15 خواتین کو انتہا ئی خوفناک سزا

داعش کی جانب سے 15 خواتین کو انتہا ئی خوفناک سزا
داعش کی جانب سے 15 خواتین کو انتہا ئی خوفناک سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) داعش کی طرف سے سربازار لوگوں کے سر کاٹنے کی سزاﺅں کا تذکرہ تو بہت ہوتا رہا ہے مگر اب خواتین کے خلاف ایک نئی سفاکانہ سزا بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ عراقی شہر موصل میں داعش کی خواتین پولیس نے نقاب نہ پہننے کے جرم میں مبینہ طور پر 15خواتین کے چہروں کو تیزاب ڈال کر جلا دیا ہے۔

درندہ صفت مر د نے عورت کے چہرے کو آگ لگا دی،وجہ انتہائی معمولی کی یقین نہ آئے
داعش کی خواتین پولیس الخانسہ بریگیڈ شامی شہر رقہ اور عراقی شہر موصل میں سرگرم ہے اور داعش کے قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہونے والی خواتین کو نہایت سخت قسم کی سزائیں دیتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 15 خواتین کو موصل کے علاقے سلامیہ میں نقاب نہ پہننے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا۔
 موصل کی کردش ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما صائد ماموزینی نے میڈیا کو بتایا کہ ان خواتین کو داعش کے مطلوبہ معیار کے مطابق چہرہ نہ ڈھانپنے کی سزا دی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سنگین سزا کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا ہے اور خصوصاً خواتین کو پیغام دینا ہے کہ وہ داعش کے قوانین سے سرتابی کی جرا¿ت نہ کریں۔