پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا میچ منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا میچ منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا میچ منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو کے میٹ آفس نے آج  کارڈف میں بارش کی پیشگوئی کی، جس کے مطابق میچ کے دوران 50 سے 70 فیصد تک بارش کا امکان ہے۔اس سے قبل 22 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہوچکا ہے جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب انگلینڈ سے تیسرے ٹی 20 میچ میں مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔کارڈف کے صوفیا گارڈنز کرکٹ گراونڈ میں ٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پر ساڑھے 3 گھنٹے تک کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور انداز میں زور دیا۔

کارڈف میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔انگلش کپتان جوز بٹلر بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے تیسرے ٹی 20 کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم ایک سے 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی لیکن اس کا فیصلہ ٹاس سے پہلے پچ اور کنڈینشز کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -