صادق آباد:کنویں میں پھنسے نایاب نسل کے کچھوؤں کو ریسکیو کرلیاگیا

صادق آباد:کنویں میں پھنسے نایاب نسل کے کچھوؤں کو ریسکیو کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صادق (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ وائلڈ لائف نے گہرے کنویں میں پھنسے نایاب نسل کے دو کچھوؤں کو ریسکیو کر کے بعد آدم صحابہ نہر میں چھوڑ دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کچھوے حادثاتی طور پر کنویں میں جا گرے تھے اور گہرائی کے باعث پھنس گئے تھے تاہم اب انہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

نایاب کچھوؤں کی یہ نسل بھارت کے علاوہ، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور میانمار میں پائی جاتی ہیں، یہ کچھوے عام طور پر دلدل، ندیوں، تالابوں اور جھیلوں کے ٹھہرے ہوئے پانی میں پائے جاتے ہیں۔بین الاقوامی یونین کنزرویشن آف نیچر نے کچھوؤں کی اس نسل کو غیر محفوظ قرار دے رکھا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کا مزید کہنا ہےکہ کچھوؤں کی اس نسل کو انسانوں سے بڑا خطرہ ہے ان کے گوشت اور چمڑے میں پائی جانے والی خصوصیات کے سبب سمگلنگ کیلئے انہیں مار دیا جاتا ہے۔