لندن میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

لندن میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
لندن میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی شہر لنکن شائر میں ایک سوئمنگ پول کے نزدیک ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔
برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ ٹائمز کے مطابق پولیس حکام کوفائرنگ کی اطلا ع ملی تو وہ فورا جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں 58سالہ لانس ہارٹ نے اپنی 51سالہ بیوی کلائر اور 19سالہ بیٹی شارلٹ کو قتل کیا تھا۔پولیس حکام نے واقعہ کے بعد گھر کی مکمل تلاشی لی جبکہ دیگر لوگوں کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی تلقین کی۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ہمسائے نے لانس ہارٹ کے بارے میں بتایا کہ وہ بے حد بہترین شخص تھا،وہ اس قدر اچھا انسان تھا کہ کسی کیلئے کچھ بھی کرسکتا تھا۔لنکن شائر پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعہ دہشت گردی سے منسلک نہیں ہے اور اس حوالے سے ممکنہ گواہوں سے اپیل ہے کہ وہ پولیس سے رابطہ کریں۔جب کہ ایمبولینس حکام نے بھی کہا ہے کہ تین لاشوں کوہسپتال لایا گیا۔مقامی کونسلر گرے ٹیلر نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعہ نے کمیونٹی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔