لوگ پہلے شیر ، اب گائے سے ڈرتے ہیں: لالو پرشاد یادیو

لوگ پہلے شیر ، اب گائے سے ڈرتے ہیں: لالو پرشاد یادیو
لوگ پہلے شیر ، اب گائے سے ڈرتے ہیں: لالو پرشاد یادیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی رہنما لالو پرشاد یادیو نے کہا ہے پہلے لوگ شیر سے ڈرتے تھے، اب گائے سے ڈرتے ہیں، یہ سب مودی سرکار کی دین ہے۔

اپنی پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا گاﺅ رکھشا کمیٹیوں کی وجہ سے ریاست بہار کا معروف سونی پورمیلہ مویشیاں جسے ایشیا کا سب سے بڑا میلہ مویشیاں خیال کیا جاتا تھا ایک ایسا میلہ بن چکا ہے جس میں کسی قسم کے مویشی نہیں لائے جاتے۔ مودی حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کو بری طرح شکست سے دوچار کریں گے۔