’ایرانیوں ہم تمہارے دشمن نہیں بلکہ۔۔۔‘ اسرائیلی وزیراعظم نے سب سے بڑے دشمن ایران کے نام ایسا پیغام جاری کردیا کہ ایرانی تو کیا پوری دنیا کے مسلمان حیران پریشان رہ گئے

’ایرانیوں ہم تمہارے دشمن نہیں بلکہ۔۔۔‘ اسرائیلی وزیراعظم نے سب سے بڑے دشمن ...
’ایرانیوں ہم تمہارے دشمن نہیں بلکہ۔۔۔‘ اسرائیلی وزیراعظم نے سب سے بڑے دشمن ایران کے نام ایسا پیغام جاری کردیا کہ ایرانی تو کیا پوری دنیا کے مسلمان حیران پریشان رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور اسرائیل کھلے دشمن ہیں اور ایران کی طرف سے کئی بار اسرائیل کو نیست و نابود کرنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ تاہم اب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرف سے ایران کو ایسا پیغام دے دیا گیا ہے جس نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ اے پی کی رپورٹ کے مطابق بنیامین نیتن یاہو کے فیس بک پیج پر گزشتہ روز ان کا ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا گیا جو ایرانی عوام کے نام تھا۔فارسی سب ٹائٹلز کے ساتھ انگریزی میں گفتگو کرتے ہوئے بنیامین نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آپ کے دوست ہیں، دشمن نہیں۔‘‘.

مزیدپڑھیں:چند روز قبل لڑکی کو بچانے کے لئے عاطف اسلم کی جانب سے کنسرٹ روکنے کا واقعہ تو آپ کو یاد ہوگا لیکن ’ہراساں‘ کرنے والا لڑکا دراصل کون تھا؟ ایسی خبر آگئی کہ جان کر عاطف اسلم بھی شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے
بنیامین نے اپنے پیغام میں ایرانی حکومت اور ایرانی عوام میں تمیز کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’میں جلد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کروں گا کہ کیسے ایرانی حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کا تدارک کیا جا سکتا ہے۔ ایرانی شہریو! تمہاری تاریخ قابل فخر ہے اور تم ایک بہترین ثقافت کے علمبردار ہو، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ تمہیں ’’دینی مطلق العنانی‘‘ کی ہتھکڑیوں سے باندھ کر رکھا جا رہا ہے۔‘‘