ایودھیا میں صرف مندر ہی تعمیر ہونا چاہئے: موہان بھگوات

ایودھیا میں صرف مندر ہی تعمیر ہونا چاہئے: موہان بھگوات
ایودھیا میں صرف مندر ہی تعمیر ہونا چاہئے: موہان بھگوات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہان بھگوات نے کہا ہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر صرف مندر ہی تعمیر کیا جانا چاہئے، یہاں مسجد کی تعمیر قابل قبول نہیں۔

بھارتی پولیس نے صحافی کے قتل کے الزام میں بھارتی فوج کے افسر کو گرفتار کر لیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہندو پنڈتوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے موہان بھگوات کا کہنا تھا کہ اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہئے کہ ایودھیا میں رام مندر ہی تعمیر ہوگا، ہم رام مندر تعمیر کریں گے۔یہ صرف مقبول فیصلہ ہی نہیں بلکہ ہمارے عقیدے کا مسئلہ ہے اور یہ تبدیل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تاہم رام مندر کی تعمیر کے علاوہ یہاں کوئی دوسری تعمیر قابل قبول نہیں ہوگی۔