دہلی ایئرپورٹ پر تابکاری مواد کی لیکج نے کھلبلی مچا دی

دہلی ایئرپورٹ پر تابکاری مواد کی لیکج نے کھلبلی مچا دی
دہلی ایئرپورٹ پر تابکاری مواد کی لیکج نے کھلبلی مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر بابکاری مواد کے اخراج سے کھلبلی مچ گئی جس کے بعد ایئرپورٹ حکام نے ایئرپورٹ کو بند کروا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تابکاری مواد کی لیکج اس کنسائمنٹ سے ملی جو کہ ترکی کی ایئرلائن سے دہلی پہنچی تھی تاہم لیکج کے بارے میں معلوم ہوتے ہی  کارگو ایریا کو سٹاف کے داخلے کیلئے بند کر دیا گیا ۔ترکی کی ایئرلائن آج صبح چار بج کر 35منٹ پر دہلی کے ایئرپورٹ پر پہنچی تھی اور کنسائنمنٹ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا جہاں سے اسے ہسپتال پہنچایا جاناتھا اور اس وقت اس میں سے لیکج کا انکشاف ہو ا۔
بھارتی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے ایک افسر کا کہناہے کہ متعلق ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور تابکاری مواد کے لیک ہونے کی وجوہات جا ئزہ لے رہے ہیں ۔انہو ںنے بتایا کہ تابکاری مواد کے لیک ہونے کی خبر دو افراد نے دی جن کی آنکھوں میں خارش شروع ہو گئی تھی تاہم انہیں فوری طبی امداد کیلئے ہستپال منتقل کر دیا گیاہے ۔
ان کا کہناتھا کہ تابکاری مواد کی لیکج بہت تھوڑی تھی اس لیے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے اور یہ ایریا مسافروں کے لاﺅنج سے بہت دور ہے اس لیے مسافروں کو بھی اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔