آئندہ انتخابات وقت پر کرانا ہماری ذمہ داری ہے: عظمیٰ بخاری

آئندہ انتخابات وقت پر کرانا ہماری ذمہ داری ہے: عظمیٰ بخاری
آئندہ انتخابات وقت پر کرانا ہماری ذمہ داری ہے: عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ ملک کے موجودہ حالات سے مسلم لیگ (ن) کا نہیں بلکہ پاکستان کا نقصان ہوگا۔

بھارت، جلعساز سیاحتی گائیڈ نے فرانسیسی سیاح کو لوٹ لیا
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویومیں عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ ملک کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے مگر ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا کر ملک کو نئے الیکشن کی طرف لے کر جانا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ بہت تکلیف دہ ہے، اس ملک میں آنے والے 18 وزرائے اعظم ہمیشہ کمزور رہے ہیں ،صرف جمہوریت ہی اس ملک کا واحد حل ہے اور پارلیمنٹ کو پاکستان کے مستقبل کے فیصلے کرنے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ ملک ڈوبنے اور تباہ ہونے کا کہتے ہیں ،ان کی ڈکشنری میں تو تباہی کے علاوہ کوئی لفظ ہی نہیں ہے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے ایک شخص سے ملک کو کیا فرق پڑتا ہے؟ وہ سن لیں کہ ایک شخص نواز شریف جس کو ملک کے کروڑوں لوگوں نے 3 بار منتخب کیا اس کو ہٹانے سے ملک کے باہر اور اندر بہت فرق پڑتا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -