الیکشن کمیشن کا ماضی میں استعمال ہونیوالے لوہے کے بیلٹ باکس نیلام کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا ماضی میں استعمال ہونیوالے لوہے کے بیلٹ باکس نیلام کرنے کا ...
الیکشن کمیشن کا ماضی میں استعمال ہونیوالے لوہے کے بیلٹ باکس نیلام کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ماضی کے انتخابات میں استعمال ہونیوالے لوہے کے بیلٹ باکس نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایاکہ تین لاکھ سے زائد لوہے کے بیلٹ باکس موجود ہیں ، پولنگ کے عمل کے دوران بیلٹ پیپردکھائی دینے چاہیں ، اس سلسلے میں پرانے بیلٹ باکس متروک قراردے کر نیلامی کا فیصلہ کیاگیاہے اور آئندہ انتخابات میں شفا ف پولنگ باکس استعمال ہوں گے ۔
اُنہوںنے بتایاکہ نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم الیکشن کمیشن کے دیگر اموراور شفاف بیلٹ باکس کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے ۔