بابا چھون شاہ پکڑا گیا، لڑکیوں کے جسم کے کس حصے پر ہاتھ لگا کر علاج کرتا تھا اور بار بار واپس آنے پر کس طرح مجبور کرتا تھا؟ دیکھ کر شیطان کو بھی شرم آ جائے

بابا چھون شاہ پکڑا گیا، لڑکیوں کے جسم کے کس حصے پر ہاتھ لگا کر علاج کرتا تھا ...
بابا چھون شاہ پکڑا گیا، لڑکیوں کے جسم کے کس حصے پر ہاتھ لگا کر علاج کرتا تھا اور بار بار واپس آنے پر کس طرح مجبور کرتا تھا؟ دیکھ کر شیطان کو بھی شرم آ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضعیف العتقادی اور توہم پرستی میں مبتلا خواتین جعلی پیروں اور عاملوں کا رخ کرتی ہے تو انہیں مالی نقصان تو ہوتا ہی ہے مگر اس کیساتھ ہی اپنی عزت بھی گنوا بیٹھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایمان مزاری کیخلاف سوشل میڈیا پر ایسا شرمناک کام شروع ہو گیا کہ ان کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں، ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا
جعلی پیر اور نام نہاد مذہبی پیشوا معاشرے کے لوگوں کے روحانی علاج کے دعویدار بن بیٹھتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور اپنے شیطانی ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایسے مافوق الفطرت طریقے استعمال کرتے ہیں کہ شیطان بھی شرما جاتا ہو گا۔
کمزور عقیدے کا شکار خواتین ان جعلی پیروں کے ہاتھوں اپنی عصمت گنوا بیٹھتی ہیں اور پھر ساری زندگی ان کے ہاتھوں بلیک میلنگ کا شکار رہتی ہیں۔ ایسا ہی ایک جعلی پیر بابا چھون شاہ بھی ہے جو کراچی کے ایک مضافاتی علاقے میں اپنی دکان سجائے بیٹھا تھا اور علاقہ مکین اسے شاہ جی کے نام سے جانتے تھے۔
یہ بدبخت ہوس زدہ پیر اپنے پاس آنے والی خواتین کے جسم کے اوپر ایسی ادویات چھڑکتا جس کے باعث وہ اپنے جسم کے پوشیدہ حصے نمایاں کرنے پر مجبور ہو جاتیں اور یہ وحشی درندہ خواتین کی شرم گاہوں کو نہ صرف چھو کر ان پر دم کرتا بلکہ کئی خواتین کی عزت لوٹنے کے بعد ان کی ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل بھی کرتا۔
اپنے دم کے عمل کے دوران وہ درد کش ادویات اور ایک خاص کیمیکل ملا پانی استعمال کرتے جس کے جسم پر استعمال ہوتے ہی جلن اور خارش شروع ہو جاتی ہے اور پھر یہ وحشی درندہ خارش دور کرنے کیلئے عورتوں کی شرم گاہوں کو چھو کر دم کرتا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر اس جعلی پیر کو گرفتار کیا تو اس کے اڈے سے 300 سے زیادہ خواتین کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیاں ، مانع حمل ادویات اور چرس اور افیون برآمد ہوئی۔
اس جعلی پیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جو کہ ضعیف العتقاد اور کمزور عقیدے کی عورتوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونی چاہئے۔ ایسی عورتوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ مشکل کشاءصرف اللہ سبحان و تعالیٰ کی ذات ہے اور اگر وہ کسی بیماری کا علاج چاہتی ہیں تو ایسے وحشی درندوں کے بجائے کسی مستند ڈاکٹر کے پاس جائیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔یمن کے سابق صدر علی عبداللہ کے سر اور جسم میں کتنی گولیاں ماری گئیں؟ ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آپ کے بدن میں سنسنی دوڑ جائے گی
اگر یہ اپنے شوہر کو راہ راست پر لانا چاہتی ہیں تو کوئی اور طریقہ استعمال کریں نہ کہ ایسا کرتے کرتے خود بھٹک جائیں۔ ایسے جعلی پیر یا صرف اور صرف اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے شعبدے بازیاں دکھاتے ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کراچی -