ایم کیو ایم پاکستان کا آج یاد گار شہدا پر حاضری دینے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا آج یاد گار شہدا پر حاضری دینے کا اعلان
ایم کیو ایم پاکستان کا آج یاد گار شہدا پر حاضری دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے یادگار شہدا پر حاضری دینے اعلان کردیاجس کی پیش نظر عزیزآباد اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ فاروق ستارکے ہمراہ یادگار شہدا پرحاضری دےگی، جہاں عمران فاروق اور دیگر شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی جائےگی۔فاروق ستار کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود ہوں گے تاہم اس موقع پر کارکنان کو دعوت نہیں دی گئی۔ پولیس نے یادگار شہداکی طرف جانے والے راستوں کوسیل کرنا شروع کردیا ہے۔اس مقصد کے لیے یادگار شہدا پر کنٹینر پہنچانا شروع کردیے گئے ہیں جبکہ ہیوی کرین بھی پہنچادی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مکی مسجد سے یادگار شہداکی طرف جانے والے راستے پر کنٹینر لگا دیا گیا جبکہ لیاقت علی خان چوک سے جانے والے راستے پر بھی کنٹینر لگایا جائے گا۔

مزید :

کراچی -