دھرنے والوں کامطالبہ جائزہے: مفتی منیب الرحمان

دھرنے والوں کامطالبہ جائزہے: مفتی منیب الرحمان
دھرنے والوں کامطالبہ جائزہے: مفتی منیب الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہاہے کہ دھرنے والوں کامطالبہ جائزہے جبکہ دھرنا کسی کے مفاد میں نہیں، ہم چاہتے ہیں یہ مسئلہ فوری حل ہو۔ مشاہد اللہ ،پرویز رشید مستعفی ہوئے کسی نے کچھ کہا؟

افغان صوبہ ہلمندمیں نیٹو کی پہلی فضائی کارروائی، منشیات کی تنصیبات تباہ
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ نے قانون کواصل شکل میں بحال کردیا جوکہ  پارلیمنٹ کی غفلت مجرمانہ ہے ،سیاست کے نام پر126دن کادھرنابرداشت کیا اور اب ختم نبوت کے معاملے پرحوصلے سے کام لیناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ دھرنا کسی کے بھی مفادمیں نہیں ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں مسئلہ فوری حل ہو۔ دھرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ ذمہداروں کا تعین ہو،ہم پر امن ہیں ہمیں شدت کا راستہ مت دکھایے جبکہ ملک اور حکومت کسی المیے کا متحمل نہیں ہوسکتی۔

مزید :

کراچی -