ملک میں جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں:الطاف حسین

ملک میں جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں:الطاف حسین
ملک میں جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں:الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون کے باعث سندھ میں ہنگامی حالت نافذ کی جائے اور کراچی کے مسائل کے حل کے لئے جلد مقامی حکومتوں کا نظام رائج کیا جائے۔ایم کیو ایم سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دو کروڑ لوگوں کا شہر کراچی مقامی حکومت سے محروم ہے جبکہ سندھ میں مون سون کے دوران صفائی اور صحت کے مسائل بدترین شکل اختیار کر چکے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے جلد ازجلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تاکہ ملک میں مقامی حکومتوں کا نظام رائج ہو سکے اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے جلد فنڈز جاری کئے جائیں۔

مزید :

کراچی -