وزیر اعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکر ثابت کردیا کہ وہ انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ، ملک رشیداحمد

وزیر اعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکر ثابت کردیا کہ وہ انصاف کی بالادستی پر یقین ...
وزیر اعظم نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکر ثابت کردیا کہ وہ انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ، ملک رشیداحمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور  (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جے آئی ٹی میں پیش ہوکر ثابت کردیاہے کہ وہ انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کو ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف پاکستان کے مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں، پاکستان میں جمہوریت مسلم لیگ(ن)کی قربانیوں اور جلاوطنی کے صدقے میں آئی ہے‘ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ ملک پاکستان کے آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بناء پر آئندہ بھی حکومت بنائے گی۔

مزید :

قصور -