منہاج القرآن کے محاصرے کی مذمت، حکومت دہشتگردی پراُترآئی : چوہدری برادران

منہاج القرآن کے محاصرے کی مذمت، حکومت دہشتگردی پراُترآئی : چوہدری برادران
منہاج القرآن کے محاصرے کی مذمت، حکومت دہشتگردی پراُترآئی : چوہدری برادران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق نے منہاج القرآن اور ڈاکٹرطاہرالقادری کے گھر کے پولیس محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یوم شہداءکی کال پر حکومت دہشتگردی پرآئی ہے ، جعلی جمہوریت سے پردہ اُٹھ رہاہے ۔
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ پہلے مقدمہ بنایا، اب محاصرہ کیاگیا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ یوم شہداءانقلاب مارچ ہوگا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کاکہناتھاکہ پرامن احتجاج ہرکسی کاحق ہے ، ماضی میں مسلم لیگ ن بھی احتجاج کرتی رہی بلکہ اُس وقت کے وزیراعلیٰ خود وفاقی حکومت کے خلاف برسرپیکاررہے ، ماڈل ٹاﺅن کو سیل کرنا ریاستی دہشتگردی ہے ، حکومتی رکاوٹیں ریت کی دیوار ثابت ہوں گی ۔