پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گٹکے کے تین لاکھ پیکٹ برآمد کر کے تلف کر دیے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گٹکے کے تین لاکھ پیکٹ برآمد کر کے تلف کر دیے
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گٹکے کے تین لاکھ پیکٹ برآمد کر کے تلف کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)گٹکا فری پنجاب مشن کے تحت ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے 3 لاکھ پیکٹ گٹکا برآمد کر کے تلف کر دیا۔ ویجیلنس سیل کی اطلاع پر جناح پارک شیخوپورہ کے علاقے میں علی بھائی گودام پر چھاپہ مارا گیا اور رتن گٹکا کے 2 لاکھ 25 ہزار، ون ٹو ون کے 76 ہزار پیکٹ برآمد کرتے ہوئے تمام گٹکا لاہور لا کر تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے اطلاع دینے والے 2 افراد کو 25 ہزار فی کس انعام دیا جائے گا۔
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ گٹکا بھارت سے برآمد کر کے چھپایا گیا تھا اور شیخوپورہ سے دیگر شہروں کو سپلائی ہونا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گٹکا فری، ملاوٹ فری پنجاب ہمارا مشن ہے، ہر صورت پورا کریں گے۔ لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں کریک ڈاون کے بعد مافیا اب چھوٹے شہروں کا رخ کر رہا ہے۔ 8 اضلاع میں آپریشن جاری ہے۔ فوڈ اتھارٹی جلد ہی صوبے کے ہر شہر میں ہو گی۔ ملاوٹ مافیا کو پنجاب میں کہیں بھی سیف ہاوس نہیں ملے گا۔ شیخوپورہ کی ٹیم گولڈن پرل آئس کریم پروڈکشن یونٹ کو ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء4 کے استعمال پر سیل کر دیا گیا۔ گرین ٹائون میں المکہ پھیونیاں سمال پروڈکشن یونٹ،الفیضان مانڈہ ہائو س سمال یونٹ سموسہ پٹی،ساحل فیرروزن فوڈ سمال یونٹ آف سموسہ پٹی ٹائون شپ،علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو پر بر گرکارنر اینڈریسٹورنٹ کو ناقص صفائی، حفاظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ساببقہ نوٹسز پر عمل نہ کرنے اور الشیخ دہی بھلے پر چھاپے کے دوران آلو بخارے کی چٹنی میں لال بیگ کی موجودگی،احاطے اور جسمانی صفائی کے ناقص انتظام ہونے،مکھیوں کی بھر مار ،زنگ آلودہ فریزر اور واشنگ ایریا میں گندہ پا نی جمع ہونے پر سیل کر دیا گیا۔بند روڈ پر نقیبہ پان شاپ پر چھاپے کے دوران 534 گٹکا ساشے برآمد کر کے تلف کر دیے گئے۔شوکت خانم ہسپتال کے الکباب ریسٹورنٹ کچن ایریا میں ایکسپا ئر ڈ ڈبل روٹی ،چکن اور مٹن کے ٹرے تلف،ملازمین کا میڈ یکل سر ٹیفیکٹ نہ ہونے حشرات کے خاتمے کا ناقص انتظام،کچن کی چھت سے بارش کے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہ ہونے،ورکرز کا جیولری پہن کر کام کرنے پر25 ہزار جرمانہ عائد کر دیا گیااور ایکسپائرڈ اشیاء4 خوردونوش کو موقع پر ضائع کر دیا گیا۔کھوکھر چو ک پر ذاکر تکہ شاپ ، رحمان پورہ میں غوثیہ ملک شاپ ، ویلینشیاء4 ٹائون میں پینگنیز فاسٹ فوڈز اور چکن مینچیز پر چھاپے کے دوران گندے اور زنگ آلود ہ فریزر میں اشیاء4 خوردونوش کو بے ترتیب رکھنے،ملازمین کا میڈیکل سر ٹیفیکٹ نہ ہونے،تیار شدہ اشیاء4 اور خام مال کو ایک ساتھ رکھنے ،واشنگ ایریا کا گندا ہونے ،اشیاء4 خوردونوش کو نہ ڈھاپنے پر بالترتیب20 ہزار10 ہزار8 ہزار7 ہزاراور4 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔لاہور زو مین کنٹین،آئسکریم پارلر ،فاسٹ فوڈ کیفے پر معائنے کے دوران اشیاء4 خوردونوش کا میعار اور کوالٹی کو بہتر بنانے اور غیر میعاری اشیاء4 سے اجتناب کا نوٹس جاری۔بھکر منڈی میں واقع عاشق سموسہ کارنر ،حافظ پکوڑیاں ،بشیر نان شاپ ،بسم اللہ بٹ ہوٹل،سائیں بابا ریسٹورنٹ، فیصل برگر،برکت چوک ٹا?ن شپ میں بلوچ تکہ پوائنٹ،الفضل ریسٹورنٹ ،الشیخ دہی بھلے ، مدینہ فوڈ مارٹ کو مزید بہتری کے احکامات جاری کیے۔نعیم شہید روڈ رمضان بازار،گلشن راوی،بر کت مارکیٹ رمضان بازاروں میں مختلف سٹالز سے خراب اور گلے سڑے 5 کلو آڑو15 کلو آم15 پیکٹ پکوڑیاں اور2 شہد کے جار موقع پر ضائع کرتے ہوئے بہتری لانے ،لیبلنگ اور ریکارڈ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید :

لاہور -