خاتون لیکچرار پر تیزاب پھینکنے کا مرکزی ملزم چین سے گرفتار،سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کردی گئی

خاتون لیکچرار پر تیزاب پھینکنے کا مرکزی ملزم چین سے گرفتار،سپریم کورٹ میں ...
خاتون لیکچرار پر تیزاب پھینکنے کا مرکزی ملزم چین سے گرفتار،سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس منظور اے ملک کی سربراہی میں قائم بنچ کے روبرو پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ ستوکتلہ میں خاتون لیکچرار پر تیزاب پھینکنے کے مرکزی ملزم عمر فاورق کو چین سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

سعودی عرب میں خاتون کیخلاف پابندی ختم ہونے سے قبل گاڑی چلانے پر مقدمہ درج

سی سی پی او لاہور امین وینس نے یہ رپورٹ فاضل بنچ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اس مقدمہ کے ایک مجرم عبدالحق کی اپیل کی سماعت کے دوران پیش کی ۔وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ ستوکتلہ نے 2014ءمیں شاہد فاروق کی مدعیت میں خاتون لیکچرار ہما شاہد پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ درج کیا۔مقدمے میں عبدالحق اور عمر فاروق کے خلاف اقدام قتل اور انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعات لگائی گئیں۔مقدمے کا مرکزی ملزم عمر فاروق بیرون ملک فرار ہوگیا۔ مرکزی ملزم کی عدم موجودگی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عبدالحق کے ناکافی شواہد کے باوجود 14سال سزا سنائی۔وکیل صفائی کا کہناتھا کہ ہائیکورٹ تک سزا کے خلاف اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں۔وکیل صفائی نے استدعا کی ملزم عبدالحق کی سزا کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ سی سی پی او امین وینس نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم عمر فاروق کو بیرون ملک سے گرفتار کرلیا ہے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل مظہر شیر اعوان کا کہناتھا کہ مرکزی ملزم عمر فاروق کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے چین سے گرفتار کرلیا ہے ، عبدالحق پولیس تفتیش اورچشم دید گواہوں کے مطابق قصور وار ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

لاہور -