سانحہ ماڈل ٹاﺅن: پولیس کی ایک اور شرمناک کارروائی،اسلحہ کی بر آمدگی دکھانے کی تیاریاں

سانحہ ماڈل ٹاﺅن: پولیس کی ایک اور شرمناک کارروائی،اسلحہ کی بر آمدگی دکھانے ...
 سانحہ ماڈل ٹاﺅن: پولیس کی ایک اور شرمناک کارروائی،اسلحہ کی بر آمدگی دکھانے کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بیریئرز ہٹانے کی آڑ میں پولیس کی منہاج القرآن کے مرکز پر چڑھائی کے دوران اسلحہ کی برآمدگی ظاہر کرنے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس ماڈل ٹاﺅن سانحے کے بارے میں ایک اور شرمناک کارروائی کرنے والی ہے ،عوام پر اپنا یہ دعویٰ سچ کر کے دکھانے کے لئے کہ منہاج ا لقرآن کے مرکز سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے پولیس نے لاہوراور شیخوپورہ سے44بور کی45 رائفلیں حا صل کرلی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک ورکشاپ میں ان رائفلوں کو کلاشنکوف اور آٹو میٹک گنوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور اس اسلحے کی بر آمدگی منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ سے ظاہر کی جائے گی، حالانکہ سانحے کو تین روز گذر گئے لیکن ابھی تک عوام کو منہاج القرآن سے بر آمد کیا گیا اسلحہ نہیں دکھایا جا سکا۔