پوری دنیا اب سی پیک کی افادیت کو سمجھنا شروع ہو گئی عالمی منڈیوں میں پاکستانی دفاعی ہتھیاروں نے اپنا لو ہا منوایا، ٹیکنالوجی کا تبادلہ کررہے ہیں:رانا تنویر حسین

پوری دنیا اب سی پیک کی افادیت کو سمجھنا شروع ہو گئی عالمی منڈیوں میں پاکستانی ...
پوری دنیا اب سی پیک کی افادیت کو سمجھنا شروع ہو گئی عالمی منڈیوں میں پاکستانی دفاعی ہتھیاروں نے اپنا لو ہا منوایا، ٹیکنالوجی کا تبادلہ کررہے ہیں:رانا تنویر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک،آئی این پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پوری دنیا اب سی پیک کی افادیت کو سمجھنا شروع ہو گئی ‘ روس نے بھی گوادر پورٹ کو استعمال کر نے کی پا کستان سے اجازت ما نگی ہے‘ پا ک فوج کے نئے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ کا شمار پروفیشنلز میں ہو تا ہے وہ اپنے پیش رو جنرل راحیل شریف کی طر ح دشت گردی کے خلاف پا لیسیوں کو جاری رکھتے ہو ئے ملک وقوم کو محفوظ بنا نے میں اپنا کردار ادا کر ینگے‘ بین الا قوامی دفاعی نما ئش آئیڈیاز 2016ء انتہائی کا میاب رہی عالمی منڈیوں میں پاکستانی دفاعی ہتھیاروں نے اپنا لو ہا منوایا ہتھیاروں کی تیاری کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ ٹیکنالوجی کا تبادلہ کررہے ہیں.

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
پاکستان نے ایٹمی توازن قائم کرکے خطے کو بڑے حا دثے محفوط بنا یا پا کستان خطے میں اسلحہ کی دوڑ کی حوصلہ شکنی کرتا ہے تاہم کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا پوری قوت سے دندان شکن جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں پا ک مسلح افواج وطن عزیز کے دفا ع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ترکی پاکستان سے 52مشتاق طیارے خریدے گا اس کے علاوہ یو کرین سے الخالد ٹینک بہتر بنا نے کا معاہد بھی ہو اہے مختلف ممالک نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کر نے میں بھی دلچسپی ظا ہر کی ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارکان قومی اسمبلی را نا افضال احمد ، پیر اشرف رسول ، مسلم لیگ (ن) کے نا مز د امیدوار چیئر مین ضلع کو نسل احمد عتیق انور ، ملک نو ید محمود چوہا ن اور میڈ یا ایڈوائزر محمد ندیم گو رایہ کے ہمراہ پنے فارم ہاؤس مریدکے میں ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور کراچی میں قیام امن کے لئے جرات مندانہ فیصلوں کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جا ئے گا .پا ک فوج کے نئے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ کا شمار پروفیشنلز میں ہو تا ہے وہ اپنے پیش رو جنرل راحیل شریف کی طر ح دہشت گردی کے خلاف پا لیسیوں کو جاری رکھتے ہو ئے ملک وقوم کو محفوظ بنا نے میں اپنا کردار ادا کر ینگے ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہاکہ پوری دنیا اب سی پیک کی افادیت کو سمجھنا شروع ہو گئی ہے اس کا نتیجہ ہے کہ روس نے بھی گوادر پورٹ کو استعمال کر نے کی پا کستان سے اجازت ما نگی ہے ۔