چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری
چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین فرید احمد خان کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12اگست تک جواب طلب کرلیا ہے،مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ناصر دین کی متفرق درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل شفقت محمود چوہان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شیخ زید ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی عدم موجودگی کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فرید احمد خان کو شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات کر دیاجبکہ سنیارٹی کے مطابق ڈاکٹر فرید 169 ویں نمبر پر ہیں، سپریم کورٹ واضح طور پر شیخ زید ہسپتال کی خود مختاری برقرار رکھنے کا فیصلہ صادر کر رکھا ہے مگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید احمد خان کو شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین کو تعینات کیا،ڈاکٹر فرید احمد خان کی بطور چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی تعیناتی کو کالعدم کی جائے، عدالت نے شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین فرید احمد خان کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

لاہور -