”اللہ سب سے بڑا ہے“، طالب علم مشال خان کے کمرے کی دیواروں نے اصل داستان بتا دی

”اللہ سب سے بڑا ہے“، طالب علم مشال خان کے کمرے کی دیواروں نے اصل داستان بتا ...
”اللہ سب سے بڑا ہے“، طالب علم مشال خان کے کمرے کی دیواروں نے اصل داستان بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن )مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین رسالت کے الزامات پر تشدد سے جاں بحق ہونے والے طالب علم مشال خان کے کمرے کی دیواروں نے اصل داستان بتا دی جہاں ”اللہ سب سے بڑا اور نبی پاک ﷺ اللہ کے پیغمبر ہیں “ تحریر تھا ۔

”دی نیوز“ کی رپورٹ میں انکشاف ہو ا ہے کہ مشال خان رحم دل ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ اور نبی پاک ﷺ کی وحدنیت اور احترام سے سرشار تھا جس کی شہادت یونیورسٹی ہوسٹل کے اس کمرے کی دیواروں نے دیدی ہے جہاں وہ رہائش پزیر تھا ۔ دیواروں پر خدا تعالیٰ کی وحدنیت اور نبی کریم کے پیغمر ہونے کے حوالے سے الفاظ درج تھے ۔

اس کے علاوہ کمرے کی دیواروں پر بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی سمیت دیگر سیاستدانو ں کی تصاویر بھی چسپاں تھیں ۔مشال خان یونیورسٹی ہوسٹل نمبر 1 کی تیسری منزل پر کمرہ نمبر 73میں رہائش پزیر تھا جہاں سے مشتعل طلبا نے اسے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔

مزید :

مردان -